شجرہ ملعونہ

بنی امیہ شجرہ ملعونہ
                         فداعلی سحرشگری
مقدمہ     

                                     خداوندعالم نے قرآن کریم میں ایک نظر سے لوگوں کو دو گروپ اور حصوں میں تقسیم کیا ہے ایک گروہ کو شجرہ طیبہ کا نام دیا ہے اور دوسرے گروہ شجرہ خبیثہ کا نام دیا ہے جنہیں دو درختوں سے تشبیہ دی گئی ہے ایک وسیع مفہوم رکھتے ہیں اور یہ ہر طرح کے شخص ، پروگرام ، مکتب ، فکر و نظر ، سوچ بچار اور گفتار و عمل پر محیط ہے بلکہ یہاں حق و باطل، ایمان وکفر اور طیب و خبیث کو ایک نہایت عمیق اور پر معنی مثال کے ذریعے مجسم کرکے بیان کیا گیا ہے۔

متن مقالہ
جیساکہ آپ کے علم میں ہونگے کہ قرآن نے نسل انسانی کو دو گروہ میں تقسیم کی ہے ایک کا نام شجرہ طیبہ رکھا یا نام دیا ہے جیسے اَلَمۡ تَرَ کَیۡفَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا کَلِمَۃً طَیِّبَۃً کَشَجَرَۃٍ طَیِّبَۃٍ اَصۡلُہَا ثَابِتٌ وَّ فَرۡعُہَا فِی السَّمَآءِ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کیسی مثال پیش کی ہے کہ کلمہ طیبہ شجرہ طیبہ کی مانند ہے جس کی جڑ مضبوط گڑی ہوئی ہے اور اس کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں؟
1۔(سورۃ ‎إبراهيم، آیت 24)
پھر اس شجرہ طیبہ کی خصوصيات بیان کی ہے لیکن ہمارا موضوع دوسرا گروہ ہے جس کو خدا نے شجرہ خبیثہ کا نام دیا ہے جیسے وَ مَثَلُ کَلِمَۃٍ خَبِیۡثَۃٍ کَشَجَرَۃٍ خَبِیۡثَۃِۣ اجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ مَا لَہَا مِنۡ قَرَارٍ
 اور کلمہ خبیثہ کی مثال اس شجرہ خبیثہ کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا گیا ہو اور اس کے لیے کوئی ثبات نہ ہو.
2۔(سورۃ ‎إبراهيم، آیت 26)

اسی طرح دوسری آیت میں لفظ ملعونہ استعمال ہوا ہے جیسے وَ اِذۡ قُلۡنَا لَکَ اِنَّ رَبَّکَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الرُّءۡیَا الَّتِیۡۤ اَرَیۡنٰکَ اِلَّا فِتۡنَۃً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَۃَ الۡمَلۡعُوۡنَۃَ فِی الۡقُرۡاٰنِ ؕ وَ نُخَوِّفُہُمۡ ۙ فَمَا یَزِیۡدُہُمۡ اِلَّا طُغۡیَانًا کَبِیۡرًا
اور (اے رسول وہ وقت یاد کریں) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے رب نے لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور جو خواب ہم نے آپ کو دکھلایا ہے اور وہ درخت جسے قرآن میں ملعون ٹھہرایا گیا ہے اسے ہم نے صرف لوگوں کی آزمائش قرار دیا اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ تو ان کی بڑی سرکشی میں اضافے کا سبب بنتا جاتا ہے
3۔(سورہ اسرأ آیت 60)
چنانچہ احادیث میں متعدد طرقوں سے وارد ہوا ہے کہ رسول اللہؐ نے خواب میں دیکھا کہ بندر آپؐ کے منبر پر اچھل کود کر رہے ہیں، جس کے بعد آپؐ بہت کم ہنسے
سہل بن سعد راوی ہیں  کہتے ہیں
رأی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنی امیہ ینزون علی منبرہ نزوالقردۃ فساءہ ذلک فما استجمع ضاحکا حتی مات وانزل اللّٰہ تعالیٰ وَ مَا جَعَلۡنَا الرُّءۡیَا الَّتِیۡۤ اَرَیۡنٰکَ۔۔۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ بنی امیہ ان کے منبر پر بندروں کی طرح اچھل کود کر رہے ہیں۔ آپ کو اس سے دکھ ہوا۔ جس کے بعد آپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: وَ مَا جَعَلۡنَا الرُّءۡیَا الَّتِیۡۤ اَرَیۡنٰکَ۔۔۔۔
4۔(بنوامیہ ص48)
چنانچہ ابن عباسؓ، سہل بن سعدؓ، سعید بن مسیبؓ، یعلی بن مرہؓ، ابن عمروؓ، ابو ہریرہؓ اور حضرت عائشہؓ کی روایت ہے کہ شجرہ ملعونہ سے مراد بنی امیہ ہیں۔ ملاحظہ ہو مستدرک حاکم ۴:۴۸، اسد الغابۃ ۳:۱۴، الخصائص الکبری ۲:۱۱۸، تفسیر طبری، قرطبی، شوکانی، الدرالمنثور، تاریخ طبری وغیرہ۔
حضرت عائشہ ؓنے ایک بار مروان سے فرمایا
لعن اللہ أباک و انت فی صلبہ فانت بعض من لعنة اللہ
اے مروان! اللہ نے تیرے باپ پر اس وقت لعنت بھیجی جب تو اس کی صلب میں تھا۔ لہٰذا تو بھی اس لعنت میں شامل ہے۔
 5۔(بنو امیہ ص63)
اور اسی طرح قرطبی اور نیشاپوری نے ابن عباس سے نقل کی ہے کہ شجرہ ملعونہ سے مراد بنی امیہ ہے 6۔(بنی امیہ48)
اسی طرح کنزل العمال کے حوالے دیتے ہوۓ ایک حدیث مولا امیرالمٶمنین ع سے نقل کی ہے  لِكُلِّ أُمَّةٍ آفَةٌ، وَ آفَةُ هذِهِ الْأُمَّةِ بَنُو أُمَيَّةَ
ہر قوم کے لیے ایک آفت ہےاور اس قوم کی تباہی بنی امیہ ہے۔
https://makarem.ir/maaref/l/0415854
اسی طرح سے اہلسنت علما کرام اور مکتب تشیع علما کرام نے قرآن و سیرہ سے بنی امیہ کی ملعون ہونے اور شجرہ خبیثہ و شجرہ ملعونہ ہونے کو ادلہ سے ثابت کیا ہے۔
نتیجہ
اس مختصر مقالہ سے ہمیں یہ سمجھ آتی ہے کہ ہمیں قرآن اور رسول کے پیروی کرتے ہوے ان لوگوں سے بیزاری اور برأت کرنا چاہیے جس کو خدا اور رسول نے شجرہ ملعونہ اور نسل خبیث قرار دیا ہے اور قرآن و سنت سے ہمیں یہ بات واضح ہوا کہ بنی امیہ و آل امیہ کا ہدف صرف دنیا تھا نہ وہ لوگ خدا کو مانتے تھے اور نہ ہی قرآن کو مانتے تھے اور نہ رسول و اہلبیت کو۔
حوالہ جات
1۔قرآن ،سورہ ابراھیم،24،ترجمہ شیخ محسن نجفی
2۔قرآن ،سورہ ابراھیم،26،ترجمہ شیخ محسن نجفی
3۔قرآن ،سورہ الاسرإ،24،ترجمہ شیخ محسن نجفی
4.عبدالحسین امینی،بنی امیہ برگرفتہ از کتاب الغدیر،مترجم محمد حسن شفیعی شاھرودی،مٶسسہ میراث نبوت،قم،محرم١٤٣٢ھق

5۔عبدالحسین امینی،بنی امیہ برگرفتہ از کتاب الغدیر،مترجم محمد حسن شفیعی شاھرودی،مٶسسہ میراث نبوت،قم،محرم١٤٣٢ھق

6۔ایضا

(بازدید 4 بار, بازدیدهای امروز 1 )

About The Author

You might be interested in

Comment (1)

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *