اصحاب امام زمان عج کس زمانے سے تعلق  رکھتے ہیں؟

اصحاب امام زمان عج کس زمانے سے تعلق  رکھتے ہیں؟

 

جواب:https://saqlainfoundation.org/urdu/1251-2/

امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے ۳۱۳ ساتھیوں میں سب کے سب عصر ظہور سے ہونگے یا اس سے پہلےو الے زمانے سے بھی موجود ہونگے؟

امام عج کے ان ۳۱۳ ساتھیوں میں ایسے بھی ہیں جوعصر ظہور میں موجود ہونگے۔بعض روایات میں آیا ہے  کہ یہ افراد رات کو بستر پرسوئیں گے اور ناپدید ہوجائیں گے اورصبح خود کو مکہ مکرمہ میں پائیں گے۔

البتہ بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ گزشتہ زمانے کے بعض بزرگان  بعض خاص مصلحتوں کی بنا پر  دوبارہ زندہ ہونگے اور آنحضرت عج کے ہمرکاب  ہونگے اور انکے ساتھیوں میں سے شمار ہونگے۔

امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل ہوئی ہے: بحار الانوار ج ۵۳ ص ۹۰

“۲۷ مر د پشت کوفہ یا -کعبہ-سے قائم عج کے ساتھ خروج کریں گے جو مندرجہ ذیل ہیں:۱۵ لوگ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم سے،سات لوگ اصحاب کہف ، یوشع بن نون،سلمان،ابودجانہ انصاری،مقداد اور مالک اشتر؛یہ لوگ آنحضرت ع کے ساتھیوں اور والیوں میں سے ہونگے۔”

بنابریں حضرت قائم علیہ السلام کے ساتھی اور اصحاب ایسے افراد بھی ہونگے جو عصر ظہور میں موجود ہونگے اور ایسے بھی افراد ہونگے جو ظہور سے پہلے زندگی بسر کرچکے ہونگے اور اس دنیا سے خصت ہوچکے ہونگے۔

حوالہ:آفتاب مہر ،ج ۱ص ۱۱۰

(بازدید 5 بار, بازدیدهای امروز 1 )

About The Author

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *